سلیپ ایپنیا کیا ہے؟
![](https://sleepeasy.com.pk/wp-content/uploads/2022/10/img-2-300x300.jpg)
سلیپ ایپنیا کیا ہے؟
(Muscles)نیند کے دوران چونکہ ساراجسم سکون کی حالت میں ہوتا ہے اسی طرح زبان اور تالو کے پٹھے بھی ڈھیلےہوجاتے ہیں جس سے سانس کا راستہ تنگ ہوجاتا ہے اور مریض خراٹے لینے لگتا ہے اور جب یہ راستہ مکمل بند ہوجاۓ تو سانس رک جاتا ہے، جسم اور دماغ میںآکسیجن کم ہوجاتی ہے اور مریض نیند سے بیدار ہوجاتا ہے اسی طرح یہ سلسلہ پوری نیندکے دوران چلتا رہتا ہےجس کی وجہ سےنیند پرسکون اور تازگی بخش نہیں رہتی اور دیر تک سونے کے باوجود یہی لگتا ہے کہ نیند ابھی باقی ہے۔
سلیپ ایپنیا کی علامات
نیند کے دوران اونچے اونچے خراٹے اور پھر خاموشی
سانس میں گھٹن کی وجہ سے جاگنا (جس کا مریض کو پتا نہیں جلتا)۔
رات کو بار بار بیتُ الخلاء جانا
دن کے وقت نیند کی طلب خاص طور پر کام کے دوران۔
گاڑی چلانے کے دوران سوجانا جو کہ روڈ ایکسیڈنٹ کا بڑا سبب ہے۔
کسی کام میں توجہ نہ رہنا اور ابھی کی بات بھول جانا
کئ گھنٹے سونے کے باوجود نیند پوری محسوس نہ ہونا اور صبح کو سر درد ہونا
!!یادرکھیں
بر وقت علاج نہ کرنے کی صورت میں آپ فالج، بلڈپریشر، شوگر یادل کے مریض بن سکتے ہیں۔
![](https://sleepeasy.com.pk/wp-content/uploads/2022/10/img-4.jpg)
#sleepeasy
سلیپ ایپنیا کی تشخیص
اس ٹیسٹ میں یہ پتا لگتا ہے کہ آپ کا ساری رات میں کتنی دفعہ سانس رکا اورکتنی دفعہ آپ کی آکسیجن مطلوبہ مقدار سے کم ہوئ اور دل کی دھڑکن کتنی متاثر رہی۔
![](https://sleepeasy.com.pk/wp-content/uploads/2022/10/img-7-300x300.jpg)
سلیپ ایپنیا کا علاج
Sleep Apnea اگر آپ کے ڈاکٹرنے آپ کو
مشین کے استعمال CPAP کی تشخیص کردی ہے اور
کے استعمال سے CPAP کا مشورہ دیا ہے۔تو آپ
مزید بیماریوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
اور اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزارسکتے ہیں۔
مشین کیا ہے؟ CPAP
کا بہترین علاج ہے ، اس مشین کو سوتے وقت استعمال کرتے ہیں، یہ مشین سانس لینے کے Sleep Apnea یہ مشین
لیے ماسک کے ذریعے پریشر کے ساتھ ہوا فراہم کرتی ہےجس سے خراٹے اور سانس میں رکاوٹ نہیں آتی۔مریض کی
نیند پُرسکون اور آرام دہ ہوجاتی ہے۔پاکستان اور دنیا بھر میں ہزاروں مریض اس طریقہ سے مستفید ہورہے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے ابھی رابطہ کریں
0311 11 SLEEP (75337)